چین کی تیار کردہ مکمل ٹرین کیوبا پہنچ گئی

چین کی تیار کردہ مکمل ٹرین کیوبا پہنچ گئی

  

ہوانا(آئی این پی/شِنہوا)چین کی تیار کردہ مکمل ٹرین مشرقی کیوبا کے صوبہ ہول گوئین پہنچ گئے،اس ٹرین کا انجن اور ڈبے چین میں تیار کیے گئے ہیں،ٹرین کے ہول گوئین پہنچنے پر ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی،اور ٹرین کا زبردست خیر مقدم کیا گیا،ٹرین میں 720مسافروں کی گنجائش موجود ہے اس سے کیوبا کی ٹرانسپورٹ اہلیت میں اضافہ ہوجائے گا۔

اور مقامی افراد کو طویل فاصلے کیلئے سہولتیں حاصل ہونگی،ٹرین کی آمد سے قبل ہی پہلے ٹرپ کے ٹکٹ فروخت ہوچکے تھے،44کے دوران یہ پہلاموقع ہے کہ کیوبا میں ایک نئی ریل گاڑی پہنچی ہے،یہ ریل چین کی امداد سے تیار کی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -