سب انجینئرکو 10 ویں سکیل میں ریٹائر کرنے کے خلاف درخواست،پر فریقین کے وکلا ء کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ

سب انجینئرکو 10 ویں سکیل میں ریٹائر کرنے کے خلاف درخواست،پر فریقین کے وکلا ء ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے لوکل گورنمنٹ کے ملازم11 ویں سکیل کے سب انجینئرکو 10 ویں سکیل میں ریٹائر کرنے کے خلاف درخواست پر فریقین کے وکلا ء کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے رانا پرویز اقبال کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ لوکل گورنمنٹ نے 11 ویں سکیل میں بھرتی کر کے 10 ویں سکیل میں ریٹائر کر دیا،ترقی دینے کی بجائے تنزلی پر ریٹائر کرنا قوانین کے منافی ہے،عدالت لوکل گورنمنٹ کو سکیل 11کے متعلق بقایا جات ادا کرنے کا حکم دے۔
، پنجاب حکومت کے وکیل نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار نے 10سال سے زائد عرصہ گزر جانے کے بعد عدالت سے رجوع کیا،درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کی جائے،عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

مزید :

علاقائی -