باغبانپورہ، ساتھ جانے سے انکار، سنگدل شوہر نے بیوی کوقتل کردیا

باغبانپورہ، ساتھ جانے سے انکار، سنگدل شوہر نے بیوی کوقتل کردیا

  

لاہور(کرائم رپورٹر ) باغبانپورہ میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے چھری کے وار کر کے بیوی کو قتل اور چھ ماہ کے بیٹے کو زخمی کر ڈالا۔مقتولہ رابعہکے بھائی اور محلہ داروں کے تشدد کے نتیجے میں ملزم بھی ہسپتال میں دم توڑ گیا، پولیس نے لاشیں پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔تفصیلات باغبانپورہ کے علاقے لکھو ڈیر کی رہائشی رابعہ چند روز سے ناراض ہو کر میکے میں رہ تھی گزشتہ رو شوہر شہباز اسے منانے وہاں پہنچ گیا اس دوران ان کی تلخ کلامی ہو گئی اور رابعہ نے اس کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا جس پر شہباز نے طیش میں آکر چھری کے پے در پے وار کر کے بیوی کو قتل اور بچے کو زخمی کر دیا،بعدازاں چیخ و پکار پر مقتولہ کے بھائی اور محلہ داروں نے ملزم کو دبوچ لیا اور درگت کا نشانہ بنا کر شدید زخمی حالت پولیس کے حوالے کر دیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا بعد ازاں پولیس نے میاں بیوی کی لاشوں پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔

مزید :

علاقائی -