جعلی گرین نمبر پلیٹ لگانے پر ریسیکو اہلکار گاڑی سمیت تھانے میں بند،مقدمہ درج

جعلی گرین نمبر پلیٹ لگانے پر ریسیکو اہلکار گاڑی سمیت تھانے میں بند،مقدمہ درج

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)جعلی گرین نمبر پلیٹ لگانے پر ریسیکو اہلکار گاڑی سمیت تھانے میں بند،مقدمہ درج کر لیا گیا، تفصیلات کے مطابق ریسکیو اہلکار پرائیویٹ گاڑی پر جعلی گرین نمبر پلیٹ لگا کر مال روڈ پر گھوم رہا تھا، انچارج ٹریفک سیکٹر مال ٹو انسپکٹر جمیل اکبر نے کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور اور گاڑی کو تھانے میں بند کروا دیا،ریسکیو اہلکار عارف کا تعلق فیصل آباد سے ہے،اس حوالے سے ترجمان سٹی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہری درست واضح نمبر پلیٹس کے استعمال کو یقینی بنائیں، غیر قانونی طور پر گرین نمبر پلیٹ استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں،سرکاری ملازمین ٹریفک قوانین پر عمل کرتے ہوئے دوسروں کیلئے مثال قائم کریں۔

مزید :

علاقائی -