10 سالہ بچہ کے قتل کا معاملہ،ڈی آئی جی آپریشنز کی ملزمان کی گرفتاری کے لئے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت

10 سالہ بچہ کے قتل کا معاملہ،ڈی آئی جی آپریشنز کی ملزمان کی گرفتاری کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کر ائم رپو رٹر) باٹا پور میں 10 سالہ بچہ بد اخلاقی کے بعد قتل کے معاملہ پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے ایس ایس پی آپریشنز لاہور اسماعیل کھاڑک کو ملزمان کی گرفتاری کے لئے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے ایس پی کینٹ صفدر رضا کاظمی کو خود جائے وقوعہ کا دورہ اور بچے کے والدین سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا ہے کہ ایس ایس پی آپریشنز اور ایس پی کینٹ ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے لئے انوسٹی گیشن ونگ کو بھرپور تعاون فراہم کریں۔
فرانزک ٹیمیں تمام شواہد اکٹھے کرکے جلد از جلد رپورٹ پیش کریں۔ واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد لی جائے۔

مزید :

علاقائی -