ملزم گناہ گار، بیگناہ،پولیس بروقت چالان داخل کرنے کی ذمہ دار،ہائیکورٹ

ملزم گناہ گار، بیگناہ،پولیس بروقت چالان داخل کرنے کی ذمہ دار،ہائیکورٹ

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے قراردیا ہے کہ ملزم گناہ گار ہو یا بے گناہ اس کے خلاف مقدمہ کا بروقت چالان داخل کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے، جسٹس مس عالیہ نیلم نے یہ ریمارکس منشیات کے ملزم کی درخواست ضمانت پر متعلقہ ایس پی کو چالان ٹرائل کورٹ میں داخل کرکے 19 جولائی کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے دیئے۔ملزم عاطف بشیر کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ تھانہ رائیونڈ میں منشیات کا بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا مخالفین کے کہنے ہر پولیس نے انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا،بے قصور ہوں درخواست ضمانت منظور کی جائے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے عدالت کو بتایاکہ ملزم پولیس کی تفتیش میں قصور وار ہے،جسٹس عالیہ نیلم نے کہاکہ ملزم چاہے قصور وار ہے یا نہیں،ملزم کا ٹرائل کورٹ میں ملزم کا چلان بروقت پیش کیوں نہیں کیا؟ایس ایس پی نے بتایاکہ چالان جمع کروایا تھا،پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ نے اعتراض کر دیا،درخواست گزار نے بتایاکہ پولیس جان بوجھ کر مقدمہ کاچالان داخل نہیں کروا رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -