وکیل قتل واقعہ کیخلاف پنجاب بار کونسل نے آج ہڑتال کی کال دیدی

وکیل قتل واقعہ کیخلاف پنجاب بار کونسل نے آج ہڑتال کی کال دیدی

  

لاہور(نامہ نگار)پنجاب بار کونسل نے لاہور میں وکیل کے قتل کے واقعہ کے خلاف آج 17جولائی کوصوبہ بھر میں ہڑتال کی کال دے دی ہے،پنجاب بارکونسل کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملک دلاور حسین ایڈووکیٹ کے قتل کے واقعہ کے خلاف 17جولائی کو وکلاء صوبہ بھر کی عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔ وائس چیئرمین پنجاب بار کا کہنا ہے کہ حکومت وکلاء سمیت شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ مقتول کے ورثاء کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے آج وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے اور وکلاء پنجاب بھر کی عدالتوں کا کل مکمل بائیکاٹ کریں گے۔

مزید :

علاقائی -