احدچیمہ کی درخواست ضمانت وکلاغیر حاضر، سماعت ملتوی

احدچیمہ کی درخواست ضمانت وکلاغیر حاضر، سماعت ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احدخان چیمہ کی درخواست ضمانت پر وکلاء کی عدم پیشی کے باعث سماعت 29 جولائی تک ملتوی کر دی۔جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی،عدالت کو بتایا گیا کہ احد خان چیمہ کے وکلاء اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز ملک ملک سے باہر ہیں اوران کی عمومی التواء کی درخواستیں موجود ہیں،جس پرعدالت نے درخواست ضمانت پر مزید کارروائی 29 جولائی تک ملتوی کر دی،احد خان چیمہ نے آمدنی سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں گرفتاری کوچیلنج کررکھا ہے۔

،درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ نیب کی جانب سے آمدنی سے زائد اثاثوں کا الزام بے بنیاد ہے،نیب دوران ریمانڈ کچھ بھی ثابت نہیں کر سکا، درخواست گزار کو ایک سال ایک ماہ قبل گرفتار کیا گیا،درخواست گزار ایک سرکاری ملازم ہے، فرار نہیں ہوگا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت احد چیمہ کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کے احکامات جاری کرے۔

مزید :

علاقائی -