بلوچستان، وندرمیں مسافرکوچ اور وین میں تصادم، 6افراد جاں بحق، متعددزخمی

بلوچستان، وندرمیں مسافرکوچ اور وین میں تصادم، 6افراد جاں بحق، متعددزخمی

  

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے علاقے وندر میں آر سی ڈی شاہراہ پر ناکہ کھارڑی کے قریب مسافر کوچ اور وین میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔تصادم کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی جس کے باعث وین میں سوار 6 افراد جھلس کر جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے، جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔انچارج ایدھی ٹرسٹ بلوچستان ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی مسافر کوچ کراچی سے تربت جبکہ وین وندر سے کراچی جارہی تھی۔ حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ ہوگئیں جنہوں نے زخمیوں اور لاشوں کو ایمبولینسز کے ذریعے وندر کے رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کیا۔

بلوچستان حادثہ

مزید :

علاقائی -