11 اسرائیلی بلڈوزروں کی غزہ کے سرحدی علاقے میں دراندازی

11 اسرائیلی بلڈوزروں کی غزہ کے سرحدی علاقے میں دراندازی

  

غزہ(این این آئی)متعدد اسرائیلی بلڈوزروں کی غزہ کے سرحدی علاقے میں دراندازی کے دوران قابض اسرائیلی فوجیوں نے حفاظتی باڑ کے پیچھے سے مسلسل فائرنگ کی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عینی شاہدین نے بتایاکہ 11 فوجی بلڈوزر رفح کے مشرق سے ایک فوجی چوکی سیآئیاور النیضہ کے اتھ واقع سرحدی علاقے کی جانب چلے گئے جہاں انہوں نے زمین ہموار کرنا شروع کر دی۔اسی دوران سرحدی بار کے پیچھے سے دوسری فوجی گاڑیوں نے بلڈوزروں کے بچاؤ کے لیے غزہ کی زرعی زمینوں کی جانب مشین گن سے فائرنگ شروع کر دی،اسرائیلی فوج ہمیشہ غزہ کے سرحدی علاقوں میں بلڈوزروں کی کاروائی کو حفاظتی اقدامات سے تعبیر کرتی ہے۔

مزید :

علاقائی -