چین، ریسکیو ٹیموں نے 50 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا

چین، ریسکیو ٹیموں نے 50 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا

  

بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)بارش اور سیلاب کے موجودہ سیزن میں فائر فائٹرز نے 13000سے زائد بے یار و مدد گار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا ہے۔ایمرجنسی مینجمنٹ کی وزارت کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 26756فائر فائٹرز نے 2536ریسکیو مشن مکمل کئے جبکہ 37967افراد کو سیلاب، لینڈ سلائڈنگ اور تباہ ہونے والی عمارتوں سے نکال کر محفوظ مقام پرمنتقل کیا۔ان لوگوں کا تعلق ہوبی، ہونان اور فوجیان سے بتایا گیا ہے۔سیلاب سے لوگوں کو بچانے کیلئے 31مقامی فائر فائٹنگ محکموں نے تمام آلات سے لیس ریسکیو ٹیمیں تشکیل دی انہیں کشتیاں اور ہوائی جہاز بھی فراہم کئے۔

مزید :

علاقائی -