ننگر ہار میں مکان کی چھت گر گئی،عورت اور4بچے ہلاک
کابل(آئی این پی/شِنہوا)افغانستان کے مشرقی صوبے ننگر ہار میں ایک مکان کی چھت گرنے سے ایک عورت اور4بچے ہلاک ہو گئے۔ صوبائی ترجمان نے بتایا کہ ایک عورت اس حادثے میں زخمی ہوئی۔زخمی عورت کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔اس علاقے میں گھر عام طور پر روائتی مٹی سے بنائے جاتے ہیں اور کافی گھر پرانے ہیں۔جس مکان کی چھت گری ہے یہ بھی بوسیدہ تھا۔