ڈیرہ،بلاول بھٹو کا جلسہ،جیب کتروں کیخلاف مقدمہ درج

ڈیرہ،بلاول بھٹو کا جلسہ،جیب کتروں کیخلاف مقدمہ درج

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)سٹی پولیس نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کے 6 جولائی 2019کے جلسہ عام کے دوران 23شہریوں کی جیبیں کاٹ کررقم،موبائل فونزاوردیگرکاغذات چوری کرنے کامقدمہ کراچی اورملتان کے رہائشی دوجیب کتروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،دونوں جیب کتروں کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق 6جولائی 2019 کو پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کے ڈیرہ اسماعیل خان میں حق نوازپارک میں منعقدہ جلسہ عام کے دوران شہریوں کی جیبیں کاٹ کرنقدی،موبائل فونز اوردیگرکاغذات چوری کرنے کے واقعات کے حوالے سے سٹی پولیس نے پیپلزپارٹی کے رہنماراناوقاص احمدسکنہ محلہ گوسائیانوالاسمیت 23شہریوں کی رپورٹ پرکراچی کے رہائشی ضیاء الرحمان مغل لوہارولد احمد دین اورملتان کے رہائشی اکرم بلوچ ولد شیخ محمدکے خلاف مقدمات درج کرکے دونوں جیب کتروں کوگرفتارکرلیا۔

مزید :

علاقائی -