کرپشن اور منی لانڈرنگ نے ملکی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا،ہمایوں اختر

کرپشن اور منی لانڈرنگ نے ملکی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا،ہمایوں اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحرک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ سابقہ حکمرانوں کیلئے ”سپیڈ“کی اصطلاح کے اصل حقائق آج قو م کے سامنے آرہے ہیں،کرپشن اور منی لانڈرنگ کے ناسور نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے لیکن موجودہ حکومت سخت اقدامات کے ذریعے کرپشن اور منی لانڈرنگ کے بیج کو اس دھرتی سے نا پید کر دے گی،اگر پاکستان کو ترقی یافتہ اور مہذب ممالک کی صف میں شامل کرنا ہے توکسی بھی صورت میں معیشت کو دستاویزی شکل دینا ہو گی۔ اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں اختر نے کہا کہ سابقہ ادوار کی ڈھنگ ٹپاؤ پالیسیوں کی وجہ سے ملک اس نہج پر پہنچا ہے۔
لیکن اس کے باوجود پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ والے اپنی غلطی تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پہلے سے ٹیکس دینے والوں پر مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے اس لئے جو شعبے اور افراد آمدن کے تناسب سے ٹیکس دینے کی استطاعت رکھتے ہیں انہیں ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ہر شعبے کی ایسوسی ایشنز اور تنظیموں سے مذاکرات کر رہی ہے اورماضی میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ نہ صرف حکومت کی اقتصادی ٹیم بلکہ خو دوزیر اعظم عمران خان ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس سے آگاہ ہے کہ پرائیویٹ شعبے کے بغیر گروتھ ممکن نہیں اسی لئے اسے سہولتوں کے ساتھ مراعات بھی دی جارہی ہیں۔
ہمایوں اختر

مزید :

علاقائی -