سٹیٹ بنک کی سہہ ماہی رپورٹ نے حکمرانوں کوبے نقاب کر دیا،نیئر بخاری
اسلام آباد (این این آئی)پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے سٹیٹ بینک رپورٹ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ معاشی ترقی کے جھوٹے دعویدارسٹیٹ بنک کی سہہ ماہی رپورٹ سے مکمل بے نقاب ہو گئے، سٹیٹ بینک رپورٹ کے مطابق اوسط مہنگائی پورے مالی سال کے ہدف سے بھی آگے نکل گئی ہے۔ ایک بیان میں نیئربخاری نے کہاکہ معیشت کا پہیہ جام کرنے والے صنعتوں کو تالہ بندی پر لے آئے ہیں، سلیکٹڈ حکمرانوں کا ہر دعویٰ اور وعدہ جھوٹا نکلا۔ انہوں نے کہاکہ گڈ گورنس کے دعویداران کی ناقص کارکردگی روز بروز عیاں ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ترقیاتی اخراجات میں کمی سے ہونے والی بچت کا زائل ہونا سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے کہاکہ سنگین معاشی بحران اور قرضوں کا جال غریبوں کو مزید بے حال کر رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ حکمران اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کرکے غریب کا خون نچوڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عوام غربت کی لکیر کی آخری سطح اور حکمران خاندان امارت کی بلند سطح پر پہنچ گیا ہے۔
نیئر بخاری