کمشنر ان لینڈ ریونیوعبدالعلیم خان کی درخواست پر 30 روز میں فیصلہ کریں،لاہور ہائی کورٹ

کمشنر ان لینڈ ریونیوعبدالعلیم خان کی درخواست پر 30 روز میں فیصلہ کریں،لاہور ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے راہنما عبدالعلیم خان کی انکم سپورٹ لیوی ٹیکس کے خلاف دائردرخواست کمشنر ان لینڈ ریونیو کو بھجوا دیا۔فاضل جج نے حکم دیا کہ کمشنر ان لینڈ ریونیوعبدالعلیم خان کی درخواست پر 30 روز میں فیصلہ کریں۔جسٹس شاہد جمیل خان نے عبدالعلیم خان کی درخواست پر سماعت کی،عبدالعلیم خان کی درخواست میں وفاقی حکومت،ایف بی آر اور ان لینڈ ریونیو کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار ایک رجسٹرڈ ٹیکس دہندہ ہے اور فقہ کے مطابق زکوٰۃ بھی ادا کرتا ہے۔

،درخواست گزار نے ہمیشہ قانونی طور پر ٹیکس ادا کیا اور کبھی ڈیفالٹ نہیں کیا،وکیل نے نشاندہی کی کہ ٹیکس،عوامی مقاصد کے لئے حکومت کی جانب سے وصول کی جانے والی رقم ہے،۔

مزید :

علاقائی -