نوز شریف سے جیل میں ملنے کی درخواست، ہوم سیکرٹری سے جواب طلب

نوز شریف سے جیل میں ملنے کی درخواست، ہوم سیکرٹری سے جواب طلب

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے جیل میں ملاقات کی اجازت نہ ملنے کے خلاف سیاسی ورکر کی درخواست پر ہوم سیکرٹری سے جواب مانگ لیا ہے۔قائم مقام چیف جسٹس مامون رشید شیخ نے ملک محمد اسلم کی درخواست پر سماعت کی،مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم این اے نے میاں نوازشریف سے ملاقات کے لئے ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے،درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار سابق ایم این اے سرگودھا میں رہائش پذیر اور مسلم لیگ (ن) کا کارکن ہے۔سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف جیل میں ہیں اور کارکن اپنے قائد سے ملاقات کا خواہشمند ہے۔

،وکیل نے بتایا کہ اپنے قائد سے ملاقات کرنا کارکن کا بنیادی حق ہے، عدالت نے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ہوم سیکرٹری سے جواب مانگ لیا۔

مزید :

علاقائی -