پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن،127ملزم گرفتار

پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن،127ملزم گرفتار

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)اقبال ٹاؤن ڈویژن میں پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایس پی اقبال ٹاؤن ڈویژن عمران احمد ملک کی زیرِنگرانی اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 127ملزمان گرفتار کر لیئے۔ڈکیت و چور گینگزکے4 ملزمان کو گرفتار کر کے قبضہ سے 2لاکھ 85ہزار روپے سے زائد مالیت کے سامان کی ریکوری کی گئی۔ ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران8ملزمان کے قبضہ سے8 پسٹلزاور گولیاں برآمد کی گئیں۔

منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے24ملزمان کے قبضہ سے2کلوگرام سے زائد چرس،5 کلوگرام افیون اور363 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ چوری، امانت میں خیانت، چیک ڈس آنر سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب8 اشتہاری مجرمان گرفتارجبکہ 25عدالتی مفروران کو بھی حراست میں لیاگیا۔مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران4 قمار بازوں کو گرفتارکر کے داؤ پر لگی ہزار روپے نقدی بھی برآمد کی گئی۔ پتنگ بازی،ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ،کرایہ داری اور پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر50ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -