صوبائی دارالحکومت: ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

صوبائی دارالحکومت: ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال وزر سے ...

  

لا ہو ر (کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات،موبائل فون،کاروں و موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا۔ذرائع کے مطابق غا لب ما ر کیٹ میں ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کرفیر وز کے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر3لاکھ45ہزار مالیت کی نقدی طلائی زیورات لوٹ لیے۔ڈیفنس بی میں محبو ب اور اس کی فیملی کو یرغمال بناکر3لاکھ15ہز ار روپے،جنو بی چھا ؤ نی میں گلز ار اور اس کی فیملی سے 2لاکھ روپے95ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات،شا لیما ر میں جمیل اور فیملی سے گن پوائنٹ پر2لاکھ80ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات،اکبر ی گیٹ میں ریا ض اور فیملی سے 2لاکھ45ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات لوٹ لیے۔ منا واں میں ڈاکو گن پوائنٹ پرخا لد سے2لا کھ10ہزار اور موبائل فون،جو ہر ٹا ؤ ن سے ڈاکومظہرسے1لا کھ70ہزار نقدی اور موبائل فون،فیصل ٹا ؤ ن میں فا روق سے1لا کھ 55ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ ما ڈل ٹا ؤ ن اورسر ور روڈ کے علاقے سے گاڑیاں جبکہ بھا ٹی گیٹ،با دامی با غ،وحد ت کا لو نی،اسلا م پو رہ،نو لکھا،مو چی گیٹ اورڈیفنس سی سے نامعلوم چور موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -