ڈائریکٹر ہشام بن منور کی فلم ”ریڈی سٹیڈی نو‘‘ کی پرموشن تیزی سے جاری

ڈائریکٹر ہشام بن منور کی فلم ”ریڈی سٹیڈی نو‘‘ کی پرموشن تیزی سے جاری
 ڈائریکٹر ہشام بن منور کی فلم ”ریڈی سٹیڈی نو‘‘ کی پرموشن تیزی سے جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان فلم انڈسٹری میں نئیٹیلنٹ کی آمد تیزی سے جاری ہے جس میں زیادہ تر تعداد ان لوگوں کی ہے جو باقاعدہ تعلیم و تربیت حاصل کرنے کے بعد عملی میدان میں آرہے ہیں۔ایسے ہی ایک نوجوان ہشام بن منور ہیں جن کی پہلی فلم ”ریڈی سٹیڈی نو‘‘روان ہفتے ریلیز ہونے جارہی ہے۔فلم کی کہانی ایک نوجوان جوڑے کے گرد گھومتی ہے جو کہ شادی کرنے کے لئے بیتاب ہے لیکن انہیں شادی میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،محبت میں گرفتار لڑکے اور لڑکی کے والدین بھی اس شادی کے لئے رضامند نہیں ہوتے۔ہشام بن منور کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم ’ریڈی اسٹیڈی نو‘ کی کاسٹ میں آمنہ الیاس،سلمان شاہد، فیصل سیف، زین افضل، احمر بلال،منیر احمد نرگس رشید اور اسماعیل تارا شامل ہیں۔
ان دنوں لاہور میں فلم کی پرموشن تیزی سے جارہی ہے اور اسی سلسلے میں ٹیم نے گزشتہ روز میڈیا سے ملاقات کی جہاں ہشام بن منور، مرحوم احمد بلال،منیر احمد،فیصل سیف سلمان شاہد اور آمنہ الیاس موجود تھے۔ہشام بن منور نے بتایا کہ فلم بنانا میرا خواب تھا،بی این یو سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد میں نے عملی زندگی میں قدم رکھا۔ یہ فلم بنانے کا مقصد لوگوں کو تفریح فراہم کرنا ہے کیونکہ ہمارے ہاں ایسی تفریحی فلمیں بہت کم بنتی ہیں۔۔یہ مکمل طور پر فیملی انٹرٹینمنٹ فلم ہے جس میں ناظرین کے ہونٹوں پر مسلسل مسکراہٹ رہے گی اور وہ ہر لمحہ انجوائے کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ فلم کے لئے فیصل سیف کو متعارف کرایا گیا کیونکہ یہ ایک ایسے مڈل کلاس لڑکے کی کہانی ہے جو حقیقت میں بھی ایسا دکھائی دیتا ہو۔ فیصل سیف پاکستان کے مشہور شاعر اور فلم میکر سیف الدین سیف کے پوتے ہیں جس نے بچپن میں سارا فلمی ماحول دیکھا ہوا ہے۔ہشام بن منور نے مزید کہا کہ مجھے یہاں تک پہنچنے کی بہت خوشی ہے۔ تمام لوگوں نے میرا ساتھ دیا اور میں یہ بات یقین سے کہہ سکتنا ہوں کہ ہمارا سینما انہی لوگوں کی وجہ سے کھڑا ہوگا۔ تمام فنکاروں نے بہت محنت اور تعاون سے کام کیا اور بہت سی مشکلات کے باوجود فلم ہوگئی۔

مزید :

کلچر -