عیدپر بیک وقت 3فلموں کی نمائش نقصان دہ، پذیرائی نہیں ملے گی: شوبز شخصیات

عیدپر بیک وقت 3فلموں کی نمائش نقصان دہ، پذیرائی نہیں ملے گی: شوبز شخصیات

  

لاہور(فلم رپورٹر)رواں برس عید االاضحیٰ پر نمائش کے لئے پیش جانے والی فلموں کی دوڑ سے اداکار سمیع خان اور ایشل فیاض کی فلم ”کاف کنگناں“آؤٹ ہوگئی ہے جبکہ تین فلمیں ریلیز کے لئے فائنل ہوچکی ہیں۔تین فلموں کی ریلیز کے حوالے سے فلم انڈسٹری میں تنقید شروع ہوچکی ہے جس میں بیک وقت تین فلموں کو ایک ہی دن ریلیز کرنے پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے البتہ تینوں فلم پروڈیوسرز نے اپنی فلموں کو عید پر ہی ریلیز کرنے کی ٹھان رکھی ہے جن میں معروف اداکارہ ماہرہ خان اور بلال اشرف کی فلم ”سپر سٹار“، اداکارہ شہر یار منور اور مایا علی کی فلم ”پرے ہٹ لو“ اور اداکارہ حریم فاروق اور علی رحمان خان کی فلم ”ہیر مان جا“ شامل ہیں۔ سینماء گھروں میں ٹیزر اور ٹریلیر بھی چل رہے ہیں۔ فلم ”ہیر مان جا“ اور ”پرے ہٹ لو“اور ”سپر سٹار“ رومانٹک ڈرامہ فلمیں ہیں۔ ۔ تینوں فلموں کی پوسٹ پروڈکشن پر تیزی سے کام جاری ہے جبکہ پاکستان بھر کے سینماء گھروں میں فلموں کے ٹریلیز چلنے شروع ہوچکے ہیں جبکہ فلم کی مارکیٹنگ بھی کی جارہی ہے۔ شوبزکے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی جانب سے سنیماء گھروں میں رونق میلے لگنے کا امکان تین فلموں کو بیک وقت ریلیز کئے جانے پر تنقیدزور و شور سے جاری ہے ۔شوبز شخصیات کا کہنا ہے کہ ہم وقتی فائدے کی بجائے دور کی سوچیں تو بہتر ہوگا۔

خرم شیراز ریاض،شاہد حمید،معمر رانا،مسعود بٹ،حسن عسکری،شانسید نور،میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،صائمہ نور،میگھا،ماہ نور،انیس حیدر،ہانی بلوچ،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن،ظفر اقبال نیویارکر،عذرا آفتاب،حنا ملک،انعام خان،فانی جان،عینی طاہرہ،عائشہ جاوید،میاں راشد فرزند،سدرہ نور،نادیہ علی،شین،سائرہ نسیم،صبا ء کاظمی،،سٹار میکر جرار رضوی،آغا حیدر،دردانہ رحمان،سٹار میکر جرار رضوی،ملک طارق،مجید ارائیں،طالب حسین،قیصر ثنا ء اللہ خان،مایا سونو خان،عباس باجوہ،مختار چن،آشا چوہدری،اسد مکھڑا،وقا ص قیدو، ارشدچوہدری،چنگیز اعوان،حسن مراد،حاجی عبد الرزاق،حسن ملک،عتیق الرحمن،اشعر اصغر،آغا عباس،صائمہ نور،خالد معین بٹ،مجاہد عباس،ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک،کوریوگرافر راجو سمراٹ،صومیہ خان،حمیرا چنا،اچھی خان،شبنم چوہدری،محمد سلیم بزمی،سفیان،انوسنٹ اشفاق،استاد رفیق حسین،فیاض علی خاں،پروڈیوسر شوکت چنگیزی،ظفر عباس کھچی،ڈی او پی راشد عباس،پرویز کلیم اور نجیبہ بی جی نے کہاکہ عید کے تہوار پر ہی پاکستانی فلمیں باکس آفس بزنس کرنے میں کامیاب نظر آتی ہیں جس کے بعد پورا سال لگنے والی فلموں کا باکس آفس بزنس اوسطا کم ہوتا ہے۔

مزید :

کلچر -