پی ٹی وی اسلام آباد مرکز کی نئی ڈرامہ سیریل ”دودھ کا دُھلا“

پی ٹی وی اسلام آباد مرکز کی نئی ڈرامہ سیریل ”دودھ کا دُھلا“
 پی ٹی وی اسلام آباد مرکز کی نئی ڈرامہ سیریل ”دودھ کا دُھلا“

  

لاہور (فلم رپورٹر) پاکستان ٹیلی وژن میں ہوم پروڈکشن نے زور پکڑ لیا۔ اسلام آباد مرکز سے نیا ڈرامہ سیریل ”دودھ کا دُھلا“ معروف ہدایتکار باقر حسین پیش کریں گے۔ ڈرامے کی تحریر طارق حسین شاہ کی ہے،جبکہ فنکاروں میں اداکارہ سیم خان،احمد عبدالرحمان،انجْم حبیبی،مظہر احسن،علی قلزم،ارسلان اصغر،محبوب جان،شہزاد مغل،چودھری عامر، کریم خان،مظہر اِقبال، علی رضا،بلال حسین، با بْر شاہ، شبیر شاہ،اِرم سحر، صائمہ بھٹی، عفت صدیقی، بینا قریشی،یْسریٰ مانوْ،صائمہ راجپوت، انعم بشارت، انْوشے خان، پریشے خان، اَسماء دِلنشیں اور دْعاخان شامل ہیں۔ ہدایتکار باقر حسین کا کہنا ہے کہ میں کوشش کروں گا کہ پی ٹی وی کے ڈرامے کی جو ساکھ بنی ہوئی ہے اس سے بھی بہتر اور معیاری ڈرامہ پروڈیوس کروں مقامی فنکاروں سمیت دیگر شہروں سے بھی فنکاروں کو انکے میرٹ پر کاسٹ کیا ہے۔

اداکارہ سیم خان کا کہنا تھا کہ باقر حسین ایک کہنہ مشق ہدایتکار ہیں ان کے ساتھ کام کرنے میں بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا امید ہے کہ یہ سیریل پی ٹی وی کے ہٹ سیریل میں شمار ہوگا۔ میری ہمیشہ سے خواہش ہوتی ہے کہ نت نئے کرداروں میں نظر آؤں اس بار جب مجھے یہ سکرپٹ آفر ہوا تو میں بہت خوش ہوئی کیونکہ سکرپٹ میری طبیعت کے مطابق تھا میرے ساتھ اس سیریل میں لاہور کے اور بھی فنکار شامل ہیں۔ ڈرامے کی ریکارڈنگ جلد شروع ہو جائے گی۔

مزید :

کلچر -