تعلیم یافتہ افراد کا فلم و ٹی وی انڈسٹری میں آنا خوش آئند امر ہے،بشریٰ دوست بلوچ

تعلیم یافتہ افراد کا فلم و ٹی وی انڈسٹری میں آنا خوش آئند امر ہے،بشریٰ دوست ...
 تعلیم یافتہ افراد کا فلم و ٹی وی انڈسٹری میں آنا خوش آئند امر ہے،بشریٰ دوست بلوچ

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل بشریٰ دوست بلوچ کاکہنا تھا غیر ملکی ڈراموں اور فلموں سے خوفزدہ ہونے کے بجائے ان سے بہتر کام کرنا ہوگا۔ فیشن انڈسٹری کے بارے میں ان کا کہنا تھا ماضی کے مقابلے میں اب ہم دنیا بھر میں فیشن میں ٹاپ کررہے ہیں ہمارے فیشن ڈیزائنرز کے کام کو بین الاقوامی سطح پر سراہا جارہا ہے۔ بشریٰ دوست بلوچ نے کہا ہے کہ میں کئی کمرشلز میں مصروف ہوں لیکن اب میری ساری توجہ ا داکاری کے پر ہے۔

معیاری ڈرامہ پروڈکشن ہی فنکاروں کو آگے لانے کا سبب بنتی ہے۔ ماضی کے مقابلے میں تعلیم یافتہ افراد کا فلم و ٹی وی انڈسٹری میں آنا خوش آئند امر ہے۔

انڈسٹری میں نام بنانے کیلئے آئی ہوں کسی بھی شارٹ کٹ کا سہارا لیکر کامیابی کی منازل طے کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، اپنی قابلیت پر بھروسہ ہے جس سے ہر مشکل مرحلہ طے کرنے کا حوصلہ رکھتی ہوں۔

مزید :

کلچر -