بھارتی پنجابی فلم ”چل میرا پت“ کو پاکستان میں ریلیز کرنے کی تیاریاں

بھارتی پنجابی فلم ”چل میرا پت“ کو پاکستان میں ریلیز کرنے کی تیاریاں
 بھارتی پنجابی فلم ”چل میرا پت“ کو پاکستان میں ریلیز کرنے کی تیاریاں

  

لاہور(فلم رپورٹر)بھارتی پنجابی فلم”چل میرا پت“ 26 جولائی کو دنیا بھر کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی ریلیز ہوگی جس میں ملک کے نامور کامیڈین ناصر چنیوٹی،اکرم اداس اور افتخار ٹھاکر بھی شائقین کے چہروں پر مشکراہٹیں بکھیرتے نظر آئیں گے۔فلم کے مرکزی کردار امریندر گل اور سیمی چاہل نے کئے ہیں جبکہ پروڈیوسر کیراج گل اور ڈائریکٹر جنجوت سنگھ ہیں۔ پاکستانی اور بھارتی فنکار فلم کی کامیابی بارے پرجوش ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ”چل میرا پت“دنیا بھر میں بلاک بسٹر ثابت ہوگی۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ فروری میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ حالات کے بعد سینما مالکان نے بھارتی فلموں کی نمائش روک دی تھی۔

جس کے بعد ریلیز ہونے والی یہ پہلی بھارتی فلم ہوگی جس کی پبلسٹی بھی پاکستان میں شروع ہوگئی۔

یاد رہے کہ فلم کا آفیشل ٹریلر بھی گزشتہ روز ریلیز کیا گیا جسے دنیا بھر میں بہت پسند کیا جارہا ہے۔

مزید :

کلچر -