میرا بنیادی تعلق لاہور سے ہے، سینئر کامیڈین آغا ماجد

میرا بنیادی تعلق لاہور سے ہے، سینئر کامیڈین آغا ماجد
 میرا بنیادی تعلق لاہور سے ہے، سینئر کامیڈین آغا ماجد

  

لاہور (فلم رپورٹر)سینئرکامیڈین آغا ماجد نے کہا ہے کہ میرا بنیادی تعلق لاہور سے ہے اور میری پیدائش لاہور کے معرو ف علاقہ گوالمنڈی کی ہے، والد صاحب کی ملازمت کی وجہ سے ملتان شفٹ ہونا پڑا اور وہاں سے ہی میں نے تھیٹر سے اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا، بعد ازاں مجھے لاہور میں ایک شو کے لئے بلایا گیا اور پھر لاہور والوں کی محبت نے مجھے واپس نہیں جانے دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بے شمار سٹیج ڈراموں میں کام کیا ہے۔

مگر حقیقت میں میری اصل پہچان نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ شو کے ذریعے پورے پاکستان میں ہوئی اور آج اسی ٹی وی شو کی بدولت پورے پاکستان میں میرے پرستار موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں لاہور اور ملتان کے درمیان شٹل کاک بن چکا ہوں، کبھی ملتان میں سٹیج ڈرامہ کرتا ہوں تو کبھی لاہور میں، اس کے علاوہ ٹی وی پر بھی مصروفیات بڑھ چکی ہیں۔

مزید :

کلچر -