ورلڈ کپ میں غیر اطمینان بخش کارکردگی‘قومی ٹیم کا پوسٹ مارٹم شروع
لاہور(آئی این پی) ورلڈ کپ 2019میں پاکستان کی اوسط درجے کی کارکردگی پر بورڈ حرکت میں آگیا، ٹیم پرفارمینس کا پوسٹ مارٹم شروع ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کی غیر اطمینان بخش کارکردگی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کے لیے پی سی بی نے اجلاس بلا لیا۔پی سی بی ذرائع کے مطابق یہ اہم جلاس 27سے29جولائی کیدرمیان ہوگا، ہیڈ کوچ مکی آرتھر27جولائی کو پاکستان پہنچیں گے اور ٹیم رپورٹ جمع کرائیں گے۔اس موقع پر مکی آرتھر ٹیم کی کارکردگی اور مستقبل کی پلاننگ پر بھی بریفنگ دیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق کی دستیابی پر اجلاس کی حتمی تاریخ کا اعلان ہوگا، پی سی بی کمیٹی اپنی تجاویز چئیرمین پی سی بی کو بھجوائے گی۔توقع کی جارہی ہے کہ اجلاس کے بعد نئے کوچنگ اسٹاف کے لئے اشتہار دیا جائے گا. البتہ مکی آرتھر کے معاہدے میں توسیع کی بھی بازگشت ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کی ورلڈ کپ 2019کے ابتدائی میچز میں کارکردگی مایوس کن رہی، البتہ انڈیا سے شکست کے بعد پاکستان نیشان دار کم بیک کیا۔پاکستان نے لگاتار چار میچ جیت کر گیارہ پوائنٹ حاصل کیے، البتہ نیوزی لینڈ کے بہتر رن ریٹ کی وجہ سے پاکستان ٹورنامینٹ سے آٹ ہوگیا. بعد ازاں نیوزی لینڈ نے فائنل تک رسائی حاصل کی۔