آئی سی سی نے اچھا مذاق کیا، اسٹائرس بلیک

آئی سی سی نے اچھا مذاق کیا، اسٹائرس بلیک

  

ویلنگٹن / لندن(یواین پی)انگلینڈ سے سنسنی خیز مقابلے میں شکست پر نیوزی لینڈ کے کرکٹ شائقین بھی انتہائی مایوس دکھائی دیئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ویلنگٹن کی سڑکیں ویران ہیں اور شکست پر کیوی شائقین غمزدہ دکھائی ہیں، سابق کرکٹر اسکاٹ اسٹائرس نے ٹویٹر پر لکھا کہ ”آئی سی سی کا شاندار کارنامہ، آپ نے اچھا مذاق کیا!۔“

کیوی کوچ گیری اسٹیڈ نے کہا ہے کہ فائنل ٹائی ہونے پر ”مشترکہ فاتح“ والی بات پر غور کرنا چاہیے تھا، کپتان کین ولیمسن نے بھی زیادہ باؤنڈریز کی بنیاد پر فیصلے کو شرمناک قرار دیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -