سلور سپر لائٹ ویٹ ٹائٹل چمپئن شپ‘ محمد بلال پاکستان کی نمائندگی کرینگے

سلور سپر لائٹ ویٹ ٹائٹل چمپئن شپ‘ محمد بلال پاکستان کی نمائندگی کرینگے

  

کراچی (این این آئی)ورلڈ باکسنگ کونسل کے تحت 20 جولائی کو انڈونیشیا میں ہونے والے سلور سپر لائٹ ویٹ ٹائٹل باکسنگ چمپئن شپ میں پاکستانی باکسر محمد بلال ورلڈ باکسنگ کونسل کے ایشیا سلور ٹائٹل میں چمپئن گیسلر اے پی سے مقابلہ کریں گے۔ گلیڈیس پرائیوٹ لمیٹڈ کے سی ای او حسن محمود اور چیف آپریٹنگ آفیسر حسین محمود پروموٹر محمد جاوید اور کوچ کلیم احمد آزاد کے مطابق 23سالہ محمد بلال کا تعلق کراچی سے ہے، انہوں نے 30 نومبر2017 کو اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور2017 میں ہی ایک ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ سال 2018ء میں 3 ٹائٹلز میں فاتح رہے اور 2019ء میں یہ ان کا دوسرا ٹائٹل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ باکسر ڈاٹ کام کے ریکارڈ کے مطابق محمد بلال نے پاکستان میں باکسنگ کی6 فائٹ میں حصہ لیا اور تمام فائٹ میں کامیابی حاصل کی۔انہوں نے بتایا کہ ورلڈ باکسنگ کونسل کی ورلڈ رینکنگ کے مطابق دنیا میں 1688باکسر ہیں اور ایشیا میں محمد بلال کی 14ویں رینکنگ ہے۔انہوں نے کہا کہ محمد بلال سلور سپر لائٹ ویٹ ٹائٹل کیلئے انڈونیشیا روانہ ہو رہے ہیں، اگر محمد بلال ایشیا کا مقابلہ بھی جیت گئے تو ان کی ورلڈ رینکنگ بھی بڑھ جائے گی اور ان کا مستقبل روشن ہو جائے گا اس کے بعد وہ ورلڈ باکسنگ کونسل کے انٹرنیشنل ٹائٹل کے لئے کوالیفائی کریں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -