افریقہ فٹبال کپ آف نیشنز، سینیگال اور الجزائر فائنل میں پہنچ گئے

افریقہ فٹبال کپ آف نیشنز، سینیگال اور الجزائر فائنل میں پہنچ گئے

  

قاہرہ(آئی این پی)فٹبال کا افریقہ کپ آف نیشنز میں سینیگال اور تنزانیہ کا سیمی فائنل سنسنی خیز ثابت ہوا، دونوں ٹیموں کی پنلٹیز ضائع ہونے کے بعد اون گول نے سینیگال کو فتح دلا دی، الجزائر نے نائجیریا کو دو ایک سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔افریقی ممالک کے درمیان فٹبال کا میگا ایونٹ، پہلے سیمی فائنل میں سینیگال اور تنزانیہ میں مقابلہ ہوا۔ میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں ہوا، تابڑ توڑ حملوں میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے فال ہوئے۔ پنلٹیز ملنے اور ضائع ہونے سے مقابلہ سنسنی خیز ہوا، اضافی وقت میں تنزانیہ کے اون گول کا سینیگال کو فائدہ ایک صفر سے فائنل کا ٹکٹ مل گیا۔

دوسرے میچ میں الجزائر نے نائیجریا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔ ایک ایک سے برابر میچ کے انجری ٹائم میں گول نے الجزائر کو فتح دلا دی۔افریقن نیشنز کپ کا ٹائٹل مقابلہ سینگال اور الجزائر کے درمیان 19 جولائی کو ہو گا۔

خبرنمبر 165………… 16 جولائی 2019ء…………

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -