رانا ثناء اللہ کیخلاف ایف آئی آ ر مضحکہ خیز: خواجہ آصف، غلط کیا ہو تو اللہ ہمیں سزا دے گا:شہریار آفریدی 

  رانا ثناء اللہ کیخلاف ایف آئی آ ر مضحکہ خیز: خواجہ آصف، غلط کیا ہو تو اللہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) نواز شریف کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا، کوئی ان کا نام مٹا نہیں سکتا، شیر پھر آئے گا اور کوئی اس کاراستہ نہیں روک سکے گا، معاشی بحران سے توجہ ہٹانے کے لیے شہباز شریف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔رانا ثناء اللہ کے خلاف ایف آئی آر مضحکہ خیز ڈالی گئی، کیا وہ20 کلو ہیروئن اٹھا سکتا ہے؟ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر خواجہ محمد آصف نے منگل کے روز قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ وزیر مملکت برائے انسداد منشیات و سرحدی امور شہر یار آفریدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ رانا ثناء اللہ کیخلاف تمام ویڈیو ثبوت موجود ہیں جو عدالت میں پیش کریں گے، اگر کسی کے ذہن میں یہ بات ہے کہ یہ ہم نے غلط کیا ہے تو وہ سن لے اگر ہم نے غلط کیا ہو تو اللہ ہمیں سزا دے گا۔اسمبلی میں اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے  پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ مہنگائی کے شکار لوگوں کا مداوا چور چور کہنے سے نہیں ہوگا،ایوان میں ایک دوسرے کو گالم گلوچ سے عوام کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ غیر ذمہ دارانہ حکومتی بیانات سے معیشت خراب ہوتی جا رہی ہے تفصیلات کے مطابق  منگل کے قومی اسمبلی  میں خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن)کے پارلیمانی لیڈرخواجہ محمد آصف نے کہا کہ نواز شریف کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا، کوئی ان کا نام مٹا نہیں سکتا، شیر پھر آئے گا اور کوئی اس کاراستہ نہیں روک سکے گا، معاشی بحران سے توجہ ہٹانے کے لیے شہباز شریف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ مہنگائی کا ایک طوفان اس وقت پاکستان میں آیا ہواہے، شائد ہی کوئی شخص ہو جو اس طوفان کی زد میں نہ آیاہو، ابھی بجٹ کے اثرات پوری طرح مرتب نہیں ہوئے،اگست میں تمام اثرات مرتب ہوں گے۔ گزشتہ سال سے اب تک تین بجٹ پیش کئے  گئے، اس کے اثرات سے بچنے کیلئے کرپشن کا منترچل رہا ہے، اپوزیشن کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، عوام کے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے،انہوں نے کہا کہ رانا ثنااللہ کو 2002اور 2003میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اس پر ایف آئی آر مضحکہ خیز ڈالی، کیا وہ20 کلو ہیروئن اٹھا سکتا ہے، چوہدری ظہور الٰہی پر بھینس چوری کا مقدمہ بنایا گیا جو ضرب المثل بن چکا ہے،آپ سے استدعا ہے، یہ ہتھکنڈے سیاست اور کارکنوں کے لئے اچھے نہیں ہیں۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو بھرپور عوامی پذیرائی مل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جج کے خلاف ویڈیو آئی جج واپس چلا گیا ہے، نواز شریف آج بھی قید ہے، اس پر کرپشن کا کوئی کیس نہیں ہے، امید ہے سپریم کورٹ ویڈیو کے کیس میں انصاف کرے گی، ہم این آر او نہیں مانگتے، ہم آخر دم تک جنگ لڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ قانون کے غلط استعمال سے چند ماہ حکومت کو مل سکتے ہیں لیکن حتمی فیصلہ خلق خدا کا ہو گا، جو سعد رفیق، رانا ثناء اللہ، آصف زرداری کیلئے ہے، پروڈکشن آرڈر بند کر دیئے ہیں، روایات کو ختم کرنے سے سسٹم کمزور ہو گا۔دریں اثناء اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران وزیر مملکت برائے سرحدی امور شہریار آفریدی نے دعویٰ کیا کہ رانا ثناء اللہ کے خلاف تمام ویڈیو ثبوت موجود ہیں جو عدالت میں پیش کریں گے، اگر کسی کے ذہن میں ہے کہ یہ ہم نے کیا، تو اللہ ہمیں سزا دیگا،رانا ثنا اللہ کی گاڑی کو  روکا گیا تو ان سے پوچھا،یہ آپ کا سامان ہے؟ جس پر رانا ثنا نے اپنے سامان کی تصدیق کی، خواجہ آصف کو رب کی قسم ہے وہ راناء ثنا  اللہ سے ان کی اولاد کی قسم لے کر پوچھیں یہ سامان کس کا ہے، ان کی آنکھیں سچ  بتادیں گی،رانا ثناء  اللہ سے کہیں عدالت میں پیش ہوں خود کو کلیئر کریں،جو پاکستان، آئین اور قانون کی خلاف ورزی کرے گا اسے مثال بنادیں گے۔انہوں نے کہا کہ  پارلیمان میں موجود تمام ارکان نے حلف لیا ہوا ہے، ہم نے اس آئین کا حلف لیا ہے جو قرآن اور سنت کے تابع ہے۔پاکستان کی اینٹی نارکوٹس فورس ایک پیشہ ورانہ فورس ہے جو انتقامی کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتی، یہ لوگ کسی کوپھنسانے کا کام نہیں کرتے۔وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں ایک شخص پکڑا گیا، ایک جیسا بیگ سامنے آیا۔ تفتیش میں کچھ معلومات ملیں اور ہم آگے بڑھے۔ رانا ثنا اللہ کی گاڑی کی 3ہفتے مانیٹرنگ کی، ان کی گاڑی کو روکا گیا اور بیگ برآمد ہوا۔ جب انہیں روکا گیا تو ان سے پوچھا یہ آپ کا سامان ہے جس پر رانا ثنا نے اپنے سامان کی تصدیق کی، ان کا سامان بھی ان سے پوچھ کر کھولا گیا۔ ان سے پوچھا گیا یہ بیگ ہم کھول سکتے ہیں یا نہیں۔ انہوں نے

مزید :

صفحہ اول -