شہباز شریف کا برطانیہ میں وکلا سے رابطہ، مقدمہ کے ابتدائی نکات پر مشاورت 

شہباز شریف کا برطانیہ میں وکلا سے رابطہ، مقدمہ کے ابتدائی نکات پر مشاورت 

  

 اسلام آباد،لاہور (آئی این پی،این این آئی) صدرمسلم لیگ (ن)شہبازشریف نے لندن میں وکلاء سے مشاورت کی ہے، کانفرنس کال پر وکلاء نے برطانوی اخبار میں جھوٹی خبر کی اشاعت کے خلاف چارہ جوئی سے آگاہ کیا۔ڈیلی میل، عمران خان اور شہزاد اکبر کے خلاف مقدمہ کے ابتدائی نکات طے کرلئے گئے سلمان بٹ کی قیادت میں وکلاء کی ٹیم نے شہبازشریف کو مقدمے کے نکات اور قانونی عمل کی تیاری پر بریفنگ دی۔دوسری طرف  نیب لاہور نے شہباز شریف کے داماد علی عمران کے ریڈ وارنٹ جاری کرانے کیلئے دوبارہ کارروائی کا آغاز کر دیا۔ ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے 22اپریل 2019ء کو بھی علی عمران کے ریڈ وارنٹ جاری کرانے کیلئے نیب ہیڈ کوارٹر زکو خط لکھا تھالیکن عمران علی کے ابھی تک ریڈ ورانٹ جاری نہیں ہو سکے۔اس سلسلے میں دوبارہ ہیڈ کوارٹرز سے رابطہ کیا جارہا ہے اورریڈ وارنٹ جاری ہونے کے بعد علی عمران کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ کیاجائے گا۔

شہباز شریف 

مزید :

صفحہ اول -