پاکستان نے 4 ماہ بعد تمام پروازوں کیلئے اپنی فضائی حدود کھول دی

  پاکستان نے 4 ماہ بعد تمام پروازوں کیلئے اپنی فضائی حدود کھول دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان نے 4 ماہ بعد تمام پروازوں کیلئے اپنی فضائی حدود کھول دی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس حوالے سے نیا نوٹم جاری کردیا جس میں پروازوں کے لیے تمام روٹس کھولے جانے کی اطلاع دی گئی ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ابھی تک شمال سے جنوب اور جنوب سے شمال کے صرف تین روٹ کھلے تھے لیکن اب تمام روٹس پروازوں کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق اب بھارتی فضائی کمپنیاں بھی پاکستانی فضا استعمال کرسکتی ہیں۔یاد رہے کہ 27 فروری کو پاکستانی حدود میں گھسنے والے بھارتی طیارے کو مار گرائے جانے کے بعد کشیدگی کے باعث اپنی فضائی حدود بند کردی تھی۔
فضائی حدود

مزید :

صفحہ اول -