چیئر مین سینیٹ کی تبدیلی کیلئے تمام  اپوزیشن جماعتیں متفق، فضل الرحمن

   چیئر مین سینیٹ کی تبدیلی کیلئے تمام  اپوزیشن جماعتیں متفق، فضل الرحمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ڈیر ہ اسماعیل خان (این این آئی) جمعیت علما ء اسلام کے مر کزی امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستا ن کٹھن حا لا ت سے گزر رہا ہے،ہما را ملک امریکہ اور مغر بی دنیا کے دبا ؤ میں رہتا ہے اور یہا ں کی حکومتیں بھی ان ہی کی مر ضی سے تشکیل پا تی ہیں اور انہی تر جیحات پر چلتی ہیں،پاکستا ن کا نظر یہ اسلام سلیکٹیڈ حکومت کے ہا تھوں غیر محفوظ ہو چکا ہے،جمعیت علمائے اسلام نظر یئے کی حفاظت کیلئے ہر ممکن قر با نی دیگی،محر م الحرام کے بعد اسلام آباد میں دھر نا دینگے،،موجو دہ ناہل حکومت سے قوم کو چھٹکارا دلوائینگے۔ سینیٹ کے چیئر مین کو تبدیل کر نے پر تمام اپوزیشن جماعتوں کا اتفاق ہے۔ وہ جامعۃ المعارف الشرعیہ میں جے یو آئی کی ضلعی مجلس عا ملہ اور تحصیلو ں کے علما ء نظما ء کے اجلاس سے خطا ب کر رہے تھے۔اجلاس میں جے یو آ ئی پنجا ب کے جنر ل سیکرٹر ی مولانا صفیع اللہ ضلعی عہدیدارا ن مولانا عبید الرحمان چو ہدری محمد اشفاق ایڈوکیٹ حافظ عبدالمجید،احمد خان کامرنانی، نور اصغر، حا جی عبدالرشید دھپ، تحسین اللہ گنڈہ پور، ما جد دھپ، قاری کفایت اللہ،امتیاز بلو چ،قاری محمد امین و تحصیلوں کے امرا ء و نظما ء شریک تھے۔جے یو ا ٓئی کے مرکز ی امیر نے کہا ہے کہ پشاور میں پچیس جو لا ئی کو تاریخی نا مو س رسالت ملین مارچ ہو گا اور اے پی سی کے فیصلے کے مطا بق اس دن کو غیر شفاف الیکشن کی وجہ سے بطور یوم سیاہ بھی منا یا جائیگا خیبر پختونخوا ہ تما م اضلا ع بشمول فا ٹا سے عوا م اس ملین مارچ میں شرکت کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستا ن میں اسلامی مدارس مساجد، اسلامی تہذیب اور اسلامی قوانین کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جا ئیگا۔ موجو دہ نا اہل حکومت کی غلط پالیسیو ں کی وجہ سے پاکستا ن کی معیشت کا بیڑہ دبو دیا گیا، غریب آدمی رو ٹی کے نوالے کیلئے اب تر س رہا ہے پاکستا ن کی معیشت کو دستاویزی شکل دینے کا منصو بہ مغر ب کا ہے تا کہ چھاپڑے والے تک بھی پہنچا جا ئے اور اس کے لئے بھی مشکلا ت پیدا کی جائیں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جما عتیں اسمبلیوں میں حلف نہ اٹھا نے کا ہمارا موقف اپنا لیتی تو آج پاکستان کو یہ برے دن نہ دیکھنے پڑتے اور سلیکٹیڈ حکومت سے جان چھوٹ جاتی۔انہوں نے کہا کہ معیشت کے حوالے سے پاکستان میں نیا بیانیہ پیدا ہو ا ہے اس نئے بیا نیے کے ذمہ دار سلیکٹیڈ حکومت کو ملک پر مسلط کر نے والے ہیں۔
فضل الرحمان

مزید :

صفحہ اول -