کراچی سے اسلام آباد فضائی سفرکے کرایوں میں 20 ہزار روپے تک کمی

   کراچی سے اسلام آباد فضائی سفرکے کرایوں میں 20 ہزار روپے تک کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)فضائی سفر کرنے والوں کیلئے خوش خبری، اندرون ملک فضائی سفر کے کرایوں میں 20 ہزار روپے تک کمی ہوگئی۔کراچی سے اسلام آباد اور لاہور کا دوطرفہ کرایہ 35 سے 40 ہزار روپے کا ہوگیا، کرائے میں کمی کی وجہ ڈومیسٹک آپریشن میں نجی ائیرلائن کے دو نئے طیاروں کی شمولیت بتائی گئی ہے۔ٹریول ایجنٹس یحییٰ پولانی کے مطابق کراچی سے اسلام آباد اور لاہور کا دوطرفہ کرایہ عرصہ سے 50 سے 60 ہزار روپے کا مل رہا تھا اب کم ہو کر 35 سے 40 ہزار روپے کا ہوگیا ہے جبکہ ان میں مزید کمی کا امکان بھی ہے۔ایوی ایشن ذرائع کا بتانا ہے کہ ملک کی سب سے بڑی نجی ائیرلائن شاہین ائیر کے بند ہونے اور نجی ائیرلائن ائیربلیو کی جانب سے ڈومیسٹک آپریشن کم کردینے کی وجہ سے اندرون ملک پروازوں کی تعداد بہت کم رہ گئی تھی۔
سفری کرائے

مزید :

صفحہ اول -