این اے 205 گھوٹکی، ضمنی الیکشن 5 دن کیلئے ملتوی،23 جولائی کو ہو گا
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن نے سندھ کے ضلع گھوٹکی کی قومی اسمبلی کی نشست این اے 205 پر ہونے والا ضمنی انتخاب 5 دن کے لیے ملتوی کر دیا ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق این اے 205 گھوٹکی پر ضمنی انتخاب کا انعقاد اب 23 جولائی کو ہو گا۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے باعث گھوٹکی کے اس حلقے میں پولنگ کی تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل این اے 205 گھوٹکی میں ضمنی انتخاب کا انعقاد 18 جولائی کو ہونا تھا۔
گھوٹکی الیکشن