عمران خان سلیکٹڈ، نالائق، نااہل معاشی دہشتگرد، مریم اور نگزیب

  عمران خان سلیکٹڈ، نالائق، نااہل معاشی دہشتگرد، مریم اور نگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ عمران صاحب سٹیٹ بینک کا شرح سود میں ایک فیصد اضافہ دراصل آپ کی 100 فیصد نالائقی کا ثبوت ہے، عمران صاحب آج کابینہ کے اجلاس میں غریب عوام کی پندرہ روپے کی روٹی اور بیس روپے کے نان کی بھی بات کر لیتے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کابینہ اجلاس اور وزراء کی پریس کانفرنس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ عمران صاحب آپ سلیکٹڈ، نالائق، نااہل اور معاشی دہشت گرد ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب سٹیٹ بینک کا شرح سود میں ایک فیصد اضافہ دراصل آپ کی 100 فیصد نالائقی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب عوام جانتی ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے نے قوم کا ایک ایک روپیہ امانت سمجھ کر ملکی مفاد مین خرچ کیا۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب نواز شریف اور شہباز شریف نے سرکاری پیسہ قانونی اور آئینی اختیار کے تحت استعمال کیا۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آج کابینہ کے اجلاس میں غریب عوام کی پندرہ روپے کی روٹی اور بیس روپے کے نان کی بھی بات کر لیتے۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب عوام کا روٹی، روزگار اور کاروبار بند،کابینہ اجلاس میں اِس پر بھی بات کر لیتے۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب علیمہ باجی اور جہانگیر ترین کی منی لانڈرنگ کا بھی کابینہ اجلاس میں بات کر لیتے۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب ایک کھرب کے پشاور میٹرو کے کھڈوں کا بھی کابینہ اجلاس میں ذکر کر لیتے انہوں نے کہاکہ عمران صاحب نواز شریف نے پانچ سال میں عوام کوگیارہ ہزار میگاواٹ بجلی، دس ہزار کلو میٹر سڑکیں، ساٹھ ارب کا سی پیک دیااْس کا بھی عوام کو حساب بتا دیتے۔
مریم اور نگزیب

مزید :

صفحہ اول -