عدالتیں آج تک لوگوں کو بَروقت انصاف فراہم نہیں کر سکیں، جاوید ہاشمی

  عدالتیں آج تک لوگوں کو بَروقت انصاف فراہم نہیں کر سکیں، جاوید ہاشمی

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ہماری عدالتیں آج تک لوگوں کو وقت پر انصاف نہیں دے سکیں،قوم انصاف کے لیے تڑپ تڑپ کے مر رہی ہے، اعلیٰ عدالتیں پاکستان کے آئین کی بحالی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ منگل کو سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ہماری عدالتیں آج تک لوگوں کو وقت پر انصاف نہیں دے سکیں۔انہوں نے کہاکہ قوم انصاف کے لیے تڑپ تڑپ کے مر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اعلیٰ عدالتوں کی ذمہ داری ہے کہ پاکستان کے آئین کی بحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ فیصلوں میں جلدی کرے گی تو قوم کو انصاف ملے گا۔انہوں نے کہاکہ جس طرح نیچے کے اداراے کر رہے ہیں چیف جسٹس کو شاید رات کو نیند نہیں آتی۔انہوں نے کہاکہ اعلیٰ اداروں کی ذمہ داری ہے کہ قوم کو بچایا جائے۔انہوں نے کہاکہ آج نواز شریف کافیصلہ آنا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہاکہ چوہدری افتخار نے میرے خلاف فیصلہ کئے اس پر معافی بھی مانگیں،افتخار چوہدری نے خود مانا کہ غلطیاں ہوئی ہیں۔

جاوید ہاشمی

مزید :

صفحہ اول -