وائس چیئرمین پاکستان بار کا ارسلان افتخار کیخلاف کارروائی کیلئے نیب کو خط

  وائس چیئرمین پاکستان بار کا ارسلان افتخار کیخلاف کارروائی کیلئے نیب کو خط

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل امجد شاہ نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے بیٹے ارسلان افتخار کے خلاف کاروائی کے لیے نیب کو خط لکھ دیا۔پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل امجد شاہ نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے بیٹے ارسلان افتخار کے خلاف کاروائی کے لیے نیب کو خط لکھ دیا خط میں کہا گیا ہے کہ برابری کے سطح پر سب کا احتساب ہونا چاہیے،ارسلان افتخار کے خلاف کرپشن کا مقدمہ نیب میں زیر التواء ہے،نیب کو ارسلان افتخار کے خلاف مقدمہ سپریم کورٹ نے بھجوایا تھا، اس لئے ارسلان افتخار کے خلاف کرپشن کے مقدمے کی تحقیقات کر کے اسے منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

نیب کو خط

مزید :

صفحہ اول -