کلبھوشن یادیو کیس، عالمی عدالت آج شام7بجے فیصلہ سنائے گی

  کلبھوشن یادیو کیس، عالمی عدالت آج شام7بجے فیصلہ سنائے گی

  

ہیگ(آئی این پی) عالمی عدالت انصاف کلبھوشن یادیو کیس کا فیصلہ(آج) بدھ کی شام 7 بجے سنائے گی۔تفصیلات کے مطابق بھارت نے نیوی کمانڈر کلبھوشن یادیو کی بریت کیلئے عالمی عدالت انصاف میں درخواست دائر کررکھی ہے،عالمی عدالت انصاف نے پاکستان اور بھارت کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد کلبھوشن یادیو کی بریت کی بھارتی درخواست پرفیصلہ کررکھا ہے،عالمی عدالت انصاف کلبھوشن یادیو کیس کا فیصلہ (آج) بدھ کو سنائے گی،فیصلہ سننے کیلئے پاکستان کی ٹیم اٹارنی جنرل کی قیادت میں ہیگ پہنچ گئی،فیصلہ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7بجے سنایا جائے گا۔واضح رہے کہ بھارتی نیوی کمانڈر کو بلوچستان کے علاقے سے گرفتار کیاگیا تھا۔

کلبھوشن

مزید :

صفحہ اول -