اسحق ڈار کیسے ہیں؟انوشہ اور علی ڈار سے پوچھیں،سوشل میڈیا پر ماروی میمن کا مکالمہ

اسحق ڈار کیسے ہیں؟انوشہ اور علی ڈار سے پوچھیں،سوشل میڈیا پر ماروی میمن کا ...

  

اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما ماروی میمن سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئیں۔ ماروی میمن سوشل میڈیا پر متحرک سیاستدانوں میں سے ہیں اور اکثر سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کرتی رہتی ہیں۔ لیگی رہنما ماروی میمن سوشل میڈیا پر اْس وقت موضوع بحث بن گئیں جب ان سے کسی نے پوچھا کہ اسحاق ڈار کیسے ہیں؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ انوشہ اور علی ڈار سے پوچھیں۔اس پر ایک صاحب نے سوال کردیا کہ یہ انوشے کون ہیں؟ تو ماروی میمن کا کہنا تھا کہ انوشا ڈار صاحب کو یوں تو’ڈار انکل‘ کہا کرتی تھیں لیکن ان کے ساتھ پیش کسی اور طرح سے آتی تھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ’ڈار انکل‘ نے میرے سامنے ان کیلئے کوئی اور الفاظ استعمال کیے جو جلد بتاؤں گی، یہ انہوں نے مجھے قائل کرنے کیلئے کیا کہ وہ صرف ان خاتون کے انکل ہیں، یہ کیا تکون ہے؟ اب یہ مذاق لگتا ہے، اس وقت میرے لیے جان لیوا تھا۔ایک اور سوال کے جواب میں ماروی میمن کا کہنا تھا کہ میں چوہدری نثار پر گند اچھالنے والے لوگوں سے تنگ آچکی ہوں، انہوں نے سب سے زیادہ عقلمند ہونے کا مظاہرہ کیا، کیسے یہ جلد آپ کو بتاؤں گی پھر آپ کو ان کی اہمیت کا اندازہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کی کہی تمام باتیں سچ ثابت ہورہی ہیں، وہ باتیں بھی جو انہوں نے ہرکسی سے شیئر نہیں کیں لہٰذا ان کا موازنہ کرنا چھوڑ دیں۔

ماروی میمن

مزید :

صفحہ اول -