قائد ایوان بالا کیخلاف تحریک عدم اعتماد، سینیٹرز کو باقاعدہ آگاہ کردیا گیا

قائد ایوان بالا کیخلاف تحریک عدم اعتماد، سینیٹرز کو باقاعدہ آگاہ کردیا گیا

  

اسلام آباد(صباح نیوز) چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد سے باقاعدہ طورپر ارکان سینیٹ کو آگاہ کردیا گیا، آئندہ مرحلے میں چیئرمین سینیٹ کی طرف سے اجلاس طلب کرنے کے بعد پریذائیڈنگ افسر کی تقرری کیلئے صدر پاکستان سے باقاعدہ درخواست کی جائے گی۔ منگل کو سینیٹ سیکرٹریٹ نے چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے نوٹسز سے باقاعدہ طورپر ارکان سینیٹ کو آگاہ کردیا ہے اس بارے میں باقاعدہ طورپر لیٹر بجھوایا گیا ہے۔ اس نوٹس کو ارسال کرنے کی باقاعدہ طورپر چیئرمین سینیٹ سے منظوری دی گئی۔

تحریک عدم اعتماد

مزید :

صفحہ اول -