بارش کے موسم میں بجلی کی تاروں، کھمبوں سے دور رہیں 

 بارش کے موسم میں بجلی کی تاروں، کھمبوں سے دور رہیں 

  

اسلام آباد (آئی این پی) وزارت توانائی نے برسات کے موسم میں عوام الناس کے لئے احتیاطی تدابیر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارش کے موسم میں بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے دور رہیں اوران کوچھونے سے گریزکریں، کھمبوں کے قریب کھڑے ہوئے پانی میں بھی بعض اوقات کرنٹ ہوسکتا ہے لہٰذا اس سے بچ کر گزریں، گھرکے اندرکسی بھی گیلی یا ٹوٹی ہوئی تار کو ہاتھ لگانے سے اجتناب کریں، ترجمان وزارت توانائی نے کہا کہ گیلے ہاتھوں،کپڑوں یاجوتوں کی موجودگی میں سوئچ،بجلی کی تاریاپنکھے وغیرہ کوہرگزنہ چھوئیں،پیڈسٹل پنکھے کوکبھی بھی چالوحالت میں اِدھر اْدھرنہ کریں،جب لائن سٹاف کام کررہاہوتوان کے قریب نہ کھڑیں ہوں،اگر گھر میں پانی داخل ہوجائے تو بجلی کے مین سوئچ بند کردیں،جانوروں کوبجلی کے کھمبوں یاانہیں سہارادینے والے تارسے نہ باندھیں،ٹرانسفارمریابجلی کی ہائی ٹینشن تاروں کے نیچے مویشی نہ باندھیں۔ انہوں نے کہا بجلی کی ہائی ٹینشن تاروں کے نیچے تعمیرات نہ کریں،اگر بارش کا پانی گھر میں داخل ہونا شروع ہوگیا ہے تو برقی آلات اور قیمتی سامان کو بالائی منزل پر پہنچا دیں،کپڑے خشک کرنے کیلئے دھاتی تار کی بجائے پلاسٹک کی رسی یاڈوری پرڈالیں،برقی آلات کے ساتھ تین پن والے شو استعمال کریں اوران کوارتھ کریں۔ انہوں نے کہا استری کرتے اورکپڑے دھوتے وقت پاؤں کے نیچے موٹاسوتی کپڑا،کمبل کاکپڑا،لکڑی یاربڑمیٹ کاکوئی خشک کپڑاضروررکھیں،بچوں کوپلگ سے شوکوالگ کروانے سے مکمل گریزکریں،کسی بھی حادثے یا شارٹ سرکٹ کی صورت میں فوری طورپر متعلقہ شکایات دفترمیں شکایت درج کروائیں۔

 وزارت توانائی

مزید :

صفحہ اول -