ہاؤسنگ منصوبے کی تفصیلات ہم سے شیئرنہیں کی گئیں،مرتضی وہاب

  ہاؤسنگ منصوبے کی تفصیلات ہم سے شیئرنہیں کی گئیں،مرتضی وہاب

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مشیر اطلاعات سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ خان صاحب کی عوام دشمن پالیسیوں  سے بائیس کروڑ عوام کا استحصال ہورہاہے حکومت کی معاشی پالیسی کی ناکامی کا اعتراف اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں ہے مہنگائی میں اضافہ اور معاشی ابتری حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے ہے اسٹیٹ بینک نے اپنی رپورٹ میں اعتراف کیاہے کہ آنیوالے دنوں میں صورتحال مزید خراب ہوگی غریب آدمی کے معاشی حالات مزیدخراب ہونگے اس لیے خان صاحب اپنی شکست کا اعتراف کریں اور قوم سے معافی مانگیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی میں میڈیا کارنر پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کہتی ہے کہ بیرونی سرمایہ کاری نصف ہوگئی ملکی برآمدات کے اہداف پورے نہیں ہوسکے بیرونی سرمایہ کاری اور ایکسپورٹس بڑھنے کے بجائے خطرناک حد تک کم ہورہی ہے ملک کو زرمبادلہ کی ضرورت ہے اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کہتی ہے کہ اگلے سال تک بہتری کی امیدنہیں انہوں نے کہا کہ اگر معیشت نہیں چلے گی تو روزگار کیسے ملے گاکاروباری طبقہ ہڑتال پرہیں صنعتیں نہیں چلیں گی تو غریب بھوکااوربیروزگار ہوگا انہوں نے کہا کہ خان صاحب اس لیے مطمئن ہیں انکے اخراجات کسی اورنے برداشت کرنے ہیں خان صاحب کو بچوں کی تعلیم کی فکر ہے نہ دیگر اخراجات کی پرواہ ہے مرتضی وہاب نے کہا کہ خان صاحب نے ایک اوریوٹرن لیاہے خان صاحب اور انکی حکومت کی کس بات پریقین کیاجائے الیکشن سے پہلے پچاس لاکھ گھر بنانے کے دعوے کرتے تھے اب کہتے ہیں کہ ڈیڑھ سال میں دس ہزار گھر بناؤں گا خان صاحب نے بڑے سہانے خواب دکھائے تھے اب اگر وہ اپنی غلطی تسلیم کرینگے تو شاید حالات بہترہونگے خان صاحب نے کوئی ایسا کام نہیں کیا جس پر انعام ملے البتہ غریب کااستحصال کرنے اور اپنے بیروزگار دوستوں کو روزگار دینے پر انہیں انعام ضرور ملنا چاہیے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ملک کے مختلف شہروں میں جارہے ہیں وہ مہنگائی کیخلاف ریلی لیکر گئے ہیں انہوں نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کی لیکن گھوٹکی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے مخالف امیدوار قانون کی خلاف ورزی کررہے ہیں پیپلزپارٹی شفاف اورمنصفانہ انتخابات پر یقین رکھتی ہے مشیر اطلاعات نے شیخ رشید کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یکے بعد دیگر ٹرین حادثات میں اموات پر شیخ رشید کاضمیر ملامت نہیں کرتا شیخ رشید کے ایسے ضمیر کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتاریلوے کو بھی زمین سندھ حکومت نے دی ہے ریلوے کی زمین شیخ رشید کی ذاتی ملکیت نہیں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کیساتھ ہاؤسنگ منصوبے کی تفصیلات شیئرنہیں کی گئیں گورنر سندھ جواب دیں کہ کہاں کیسے گھر بن رہے ہیں ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ خان صاحب صوبائی حکومتوں کے وزراء ساتھ الیکشن سے پہلے اوربعد میں بھی پرائیوٹ جیٹ میں گھوم رہے ہیں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ معلوم نہیں کہ وزیراعظم اپنے دورہ امریکہ میں عافیہ صدیقی کے معاملے پربات کرینگے یانہیں آخر میں انہوں نے وادی نیلم میں قیمتی انسانی جانوں اور املاک کے نقصان پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت وادی میں ریلیف آپریشن کو مزید تیز کرے۔

مزید :

صفحہ اول -