پیپلزپارٹی کے سردارمحمدبخش مہر کی نااہلی کے خلاف درخواست خارج

  پیپلزپارٹی کے سردارمحمدبخش مہر کی نااہلی کے خلاف درخواست خارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر(بیورو رپورٹ)سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے این اے 205گھوٹکی پر پیپلز پارٹی امیدوار محمد بخش مہر کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست کو مسترد کرتے ہوئے انہیں ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی ہے۔منگل کوسندھ ہائیکورٹ میں این اے205گھوٹکی ضمنی انتخاب سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ کے جسٹس عبدالمالک اورجسٹس ارشد حسین خان نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔سندھ ہائیکورٹ سکھربینچ نے این اے 205گھوٹکی سے پیپلزپارٹی کے امیدوار محمد بخش مہر کے خلاف نااہلی کی درخواست خارج کرتے ہوئے انہیں ضمنی الیکشن کی اجازت دے دی

مزید :

صفحہ اول -