بونیر،چچازاد بھائیوں کی فائرنگ 1 زخمی

بونیر،چچازاد بھائیوں کی فائرنگ 1 زخمی

  

بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مرکزی بازار سواڑی میں نیو اتحاد بارگین سنٹر میں چچازاد بھائیوں کی فائرنگ سے کشور خان ساکن ڈگر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔سٹی پولیس سواڑی کے انسپکٹر سعید خان نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ فائرنگ میں ملوث ملزمان اکبر علی خان اور شمشیر علی خان ساکنان ڈگر کو تقاقب کے بعدسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ذخمی کشورخان کو ڈی ایچ کیو ھسپتال ڈگر منتقل کیا گیا جہاں ایمرجنسی میں ابتدائی امداد کے بعد تشویشناک حالت کے پیش نظر پشاور ریفر کیا ہے۔ذئخمی کشور خان نے اپنے ابتدائی رپورٹ میں چچازاد بھائیوں کے ساتھ جائیداد کا تنازعہ کو وجہ عداوت بتایا ہے۔واضح رہے کہ فریقین کے مابین متنازعہ زمین کی حد بندی پر اختلافات کے موقع پر جھگڑہ ہواتھا۔جس میں مقامی مشران نے مصالحتی کردار ادا کرکے معاملہ رفع دفع کیا تھا۔سٹی پولیس نے ذخمی کشور خان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملزمان نے بارگین میں داخل ہوکر باارادہ قتل ان پر فائرنگ کھول دی جس سے بارگین میں موجود دیگر افراد نے بھاگ کر جان بچائی جبکہ وہ فائرنگ سے لگ کر شدید ذخمی ہوئے۔انھوں نے برخلاف اکبر علی اور شمشیر دعویداری کی ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا اعاز کیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -