سخاکوٹ، سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی مختلف تنظیموں کے انتخابی پینل کااعلان

سخاکوٹ، سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی مختلف تنظیموں کے انتخابی پینل کااعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سخاکوٹ (نمائندہ پاکستان)سرکاری سکولوں کے آساتذہ تنظیموں کے انتخابات کے لئے پینل کا اعلان کردیا گیا۔ پیپلز ٹیچر زفورم اور وحدت آساتذہ نے مشترکہ اُمیدوا ر میدان میں اُتار دئے۔پیپلز ٹیچرز فورم کے سید مولا مشترکہ طور پر پیپلز ٹیچرز فورم اور وحدت آساتذہ کی جانب سے ضلعی صدارت کے اُمیدوار جبکہ موسیٰ خان ضلعی جنرل سیکرٹری شپ کے اُمیدوار ہونگے۔اتحادی پینل کے نامزد اُمیدواروں نے جلوس کی شکل میں کاغذات نامزدگی ایس ڈی ای او درگئی کے دفتر میں جمع کرادئیے۔ ناصر اقبال تحصیل درگئی کے صدارت اور شیر حسن جنرل سیکرٹری کے عہدے کے لئے نامزد کردئیے گئے ہیں تفصیلات کے مطابق:۔آل ٹیچر ایسوسی ایشن کے انتخابات کے سلسلے میں گورنمنٹ ذیشان شہید ہائیر سیکنڈری سکول درگئی نمبر 1میں ایک سرکاری سکولوں کے آساتذہ کا ایک بڑا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں پیپلز ٹیچرز فورم اور وحدت آساتذہ کے آساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پرپی ٹی ایف اور وحدت آساتذہ کے اتحادی پینل کی جانب سے انتخابات میں حصہ لینے والے اُمیدواروں کے ناموں کا باقاعدہ اعلان کیا گیا جس کے مطابق پیپلز ٹیچر ز فورم کے سید مولا ضلعی صدارت کے اُمیدوار ہونگے جبکہ ضلعی جنرل سیکرٹری شپ کے لئے موسیٰ خان نامزد کئے گئے ہے۔ تحصیل بٹ خیلہ کیلئے راحت خان صدارتی اور سعید خان تحصیل جنرل سیکرٹری شپ کے اُمیدوار ہونگے۔ تحصیل درگئی کے صدارت کے لئے وحدت آساتذہ کے ناصر اقبال جبکہ جنرل سیکرٹری کے عہدے کے لئے پیپلز ٹیچرز فورم کے شیر حسن نامز د کئے گئے ہیں۔انتخابات کے سلسلے میں منعقد ہ اجتماع سے نامزد اُمیدوار برائے صدارت سید مولا، موسیٰ خان، ناصر اقبال، شیر حسن، رحیم داد،حبیب الحق اور دیگر مقررین نے خطاب کیا اور کہا کہ حکومت کی جانب سے آل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے انتخابات کا فیصلہ قابل ستائش ہیں لیکن دوسری جانب ہم حکومتی جماعت کے نامزد اُمیدواروں کے لئے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ آفیسروں اور دفاتر کی جانب سے لابنگ اور ان کے لئے جاری کمپین پر شدید تنقید کرتے ہیں اور آساتذہ کے ای ٹرانسفر پالیسی کو آساتذہ کے انتخابی عمل پر آثر انداز ہونے کا سبب قراردیتے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ آساتذہ کے ٹرانسفر کو ایم پی اے کے منشاء کے مطابق کرانے اور سلیکشن پالیسی کی بجائے صاف و شفاف انتخابی عمل کو یقینی بنایا جائے تاکہ حقیقی معنوں میں انصاف فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے کیونکہ سیاسی بنیادوں پر تبادلے حکومتی حمایتی اُمیدواروں کے لئے راہ ہموار کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ میں پیپلز ٹیچرز فورم اور وحدت آساتذہ کے پینل کے اُمیدواران بھاری اور واضح اکثریت سے کامیاب ہونگے کیونکہ دونوں تنظیموں نے ہمیشہ آساتذہ کے مسائل کے حل کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا ہے اور ہر فورم پر آساتذہ کے مسائل کے لئے آواز اُٹھایا ہے اور آج کے کامیاب اجتماع نے ثابت کردیا ہے کہ ہمارے پینل کی جیت یقینی ہے۔ مقررین نے کہا کہ حکومتی اہلکار سلیکٹڈ کابینہ لانا چاہتی ہے لیکن پیپلز ٹیچرز فورم اور وحدت آساتذہ کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیگی اور اگر کسی نے دھونس دھمکی یا دھاندلی کے ذریعے آساتذہ الیکشن پر آثر انداز ہونے کی کوشش کی تو انہیں آساتذہ کے بھر پور مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا اس لئے محکمہ تعلیم کے آفیسران اور دفاتر مخصوص لوگوں کے لئے الیکشن کمپین سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ صاف و شفاف انتخابات کے ذریعے منتخب ہونے والے آساتذہ تنظیموں کی کابینہ سالہاسال سے سرد خانے میں پڑے آساتذہ کے مسائل کو فوری طور پر حل کرائینگے اور انشاء اللہ 26ستمبر کو ہونے انتخابات میں ضلع ملاکنڈ میں پیپلز ٹیچرز فورم اور وحدت آساتذہ کی پینل بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی اور انشاء اللہ ہار جیت کی پرواہ کئے بغیر آساتذہ کے خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔