جسٹس مسرت ہلالی کی خواتین وکلاء کی سیٹوں پر مرد وکلاء کے بیٹھنے پر برہمی
پشاور(نیوزرپورٹر)عدالت عالیہ میں خواتین وکلا کیلئے مخصوص سیٹوں پر مرد وکلا کے بیٹھنے پر جسٹس مسرت ہلالی کی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مرد وکلا کو خواتین کے لئے مختص سیٹوں پر نہ بیٹھنے کی ہدایت کی عدالتی کاروائی کے دوران خواتین کیلئے مختص سیٹوں پر مرد وکلا بیٹھے تھے جبکہ خواتین وکلا کھڑی تھی جس پر جسٹس مسرت ہلالی وکلا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپ لوگ خواتین کی سیٹوں پر کیوں بیٹھے ہو استفسار کے ساتھ ہی بجلی گئی اس دوران وکلا اندھیرے میں جلدی سے خواتین کی سیٹوں سے اٹھ گئے جسٹس مسرت ہلالی کا کہنا تھا کہ خواتین کیلئے مختص سیٹھ خالی بھی ہوں تبھی اپ لوگوں کو اس پر بیٹھنا نہیں چاہیئے عدالت میں موجود سینئر وکلا نے اس دوران کہا کہ شائد برابری کی وجہ سے یہاں پر بیٹھے ہوئے ہیں جس پر مسرت ہلالی کا کہنا تھا کہ میں ایسی برابری نہیں مانتی ائندہ خواتین کی مخصوص نشستوں پر بیٹھنے سے اجتناب کیا جائے۔