کانگواور ڈینگی سے نمٹنے کے لئے محکمہ صحت کا اجلاس آج ہوگا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)عیدالاضحی کی آمد کے موقع پر کانگواور ڈینگی سے نمٹنے کے لئے محکمہ صحت کااہم اجلاس آج(بدھ) ہوگا۔اجلاس ڈائریکٹرہیلتھ کراچی کے آفس سوک سینٹرمیں سہ پہر12بجے ہوگا۔اجلاس میں کراچی بھر کے ڈسٹرکٹ افسران شریک ہوں گے۔طبی ماہرین کے مطابق ملک بھر سے مویشی کراچی کی مویشی منڈی میں لائے جاتے ہیں جن سے کانگوپھیلنے کاخدشہ ہوتا ہے۔شہر کے مختلف علاقوں میں بھی چھوٹی بڑی مویشی منڈیوں میں جانورموجودہوتے ہیں جن کامعائنہ ضروری ہوتاہے