آشناکے ساتھ ملکر منگیتر کوقتل کرنیوالی لڑکی کو آشنا سمیت قیدوجرمانہ کی سزا

آشناکے ساتھ ملکر منگیتر کوقتل کرنیوالی لڑکی کو آشنا سمیت قیدوجرمانہ کی سزا

  

پشاور(نیوزرپورٹر)آشنا کے ساتھ ملکر منگیتر کو قتل کرنے والی دوشیزہ آشنا سمیت اپنے انجام کو پہنچ گئی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور شہزاد اخونزادہ کی عدالت نے ملزم سیاب کو عمر قید اور پانچ لاکھ جرمانہ جبکہ مسما ریما کو 14 سال قید اور تین لاکھ جرمانے کا حکم سنادیا تفصیلات کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے بھانہ ماڑی پولیس اسٹیشن کے حدود میں گزشتہ سال دبئی پلٹ نوجوان مقتول امتیاز کی شادی مسماة ریما سے ہونی تھی جو کہ اس کی پھوپھی زاد بھی تھی مگر مسماة ریما اپنے دوسرے کزن ملزم سیاب کو پسند کرتی تھی جس پر دونوں نے امتیاز کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا مسماة ریما کے ورغلانے اور طعنے دینے پر ملزم سیاب نے مقتول امتیاز کو گولی مار کر قتل کیا تھا پولیس نے دوران تفتیش فون ڈیٹا کی مدد سے دونوں ملزمان کو گرفتار کیا تھا ملزم سیاب نے تفتیش کے دوران مجسٹریٹ کی عدالت میں اقبال جرم کیا تھا جس میں اس نے کہا تھا کہ مسماة ریما نے اسے ورغلا کر اپنے منگیتر کو اس سے قتل کروایا ہے اس کے بعد کیس کی باقاعدہ سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شہزاد اخونزادہ کی عدالت میں ہوئی دونوں جانب سے و کالا نے اپنے اپنے دلائل دیئے مقتول کی جانب سے سینیئر وکیل سعید خان جبکہ سرکار کی جانب سے اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹر نے دلائل دیئے۔ونوں جانب سے وکلا کے دلائل سننے کے عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم سیاب کو عمر قید اور 5 لاکھ جرمانہ جبکہ مسمات ریما کو 14 سال قید کی سزا اور تین لاکھ جرمانے کا حکم سنادیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -