ایمریٹس کا میکسیکو سٹی کے لئے  پرواز شروع کرنے کا اعلان

ایمریٹس کا میکسیکو سٹی کے لئے  پرواز شروع کرنے کا اعلان

  

کراچی (پ ر) ایمریٹس نے دبئی سے میکسیکو سٹی انٹرنیشنل ایئرپورٹ براستہ بارسلونا 9 دسمبر 2019 سے یومیہ نئی سروس شروع کرنے ک  اعلان کیا ہے۔ ایمریٹس کی میکسیکو کے لئے نئی پرواز اسپین کے شہر بارسلونا سے منسلک ہوگی۔ اب مسافر غیر معمولی دو شہروں کے مابین باسہولت انداز سے سفر کرسکیں گے۔ میکسیکو، اسپین اور متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو اب متعلقہ ملک میں ویزا فری سفر کی سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لئے صرف اپنے پاس پاسپورٹ موجود رکھنے کی ضرورت ہے۔  اس نئے روٹ پر ایمریٹس کے دو کلاس والے بوئنگ 777-200 ایل آر جہاز میں 38 بزنس کلاس نشستیں اور 264 اکانومی نشستیں موجود ہوں گی۔ نئی بوئنگ 777 پرواز میں 14 ٹن تک کارگو بھی لے جایا جاسکے گا جس کے نتیجے میں میکسیکو کی برآمدات کی عالمی مارکیٹوں میں رسائی بڑھ جائے گی۔ ایمریٹس اسکائی کارگو پہلے سے ہی سال 2014 سے میکسیکو سٹی سے نقل و حمل کے لئے کارگو لانے لے جانے کی خدمات فراہم کررہا ہے اور گزشتہ سال اس روٹ پر 22 ہزار 500 ٹن سے زائد کارگو کی نقل و حمل ہوئی۔  ایمریٹس ایئرلائن کے پریذڈنٹ سر ٹم کلارک نے کہا، "دبئی اور میکسیکو کے درمیان نئے فضائی رابطہ متعارف کرانے پر ہم پرجوش ہیں۔ سیاحت، کاروبار اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے اعلیٰ معیار کی یومیہ بنیادوں پر بین الاقوامی فضائی خدمات کی دستیابی انتہائی ضروری ہے۔ تجارت خاص طور پر قیمتی اور وقت کے اعتبار سے حساس مصنوعات کو ایمریٹس کے بوئنگ 777 جہاز کے وسیع گنجائش کے حامل کارگو کے ذریعے سہولت حاصل ہوگی۔ ہمیں اس بات کی بھی توقع ہے کہ نئے ریفربش شدہ بوئنگ 777-200 ایل آر جہاز سے ہماری یومیہ پروازوں سے سیاحت میں بھی تیزی آئے گی۔" 

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -